کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب کو مختلف تعلیمی اداروں کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس میں پہنچانے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے بدھ کو ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے آئی بی اے کے سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم میں ڈائریکٹرسے ملاقات کی اور انہیں کے یو جے کی جانب سے سی ای جے کی لائبریری کے لیے کتاب پیش کی۔جنہوں نے کتاب ملنے پر کے یو جے کا شکریہ ادا کیا۔پی ایف یو جے نے ستر سالہ تاریخ پر مبنی اس کتاب کو ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماس کمیونیکیشن سمیت دیگر طلبہ ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لیے لڑی جانے والی پی ایف یو جے کی جدوجہد سے آگاہ ہوسکیں۔ ڈائریکٹر سی ای جے کمال صدیقی نے کتاب ملنے پر کے یو جے کا شکریہ ادا کیا۔ پی ایف یو جے کی یہ کتاب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اردو اور انگریزی زبان میں شایع کی ہے اردو ورژن کا عنوان “آزادی صحافت کی جدوجہد کے ستر سال” ہے جس کے مدیر سینئر صحافی وارث رضا ہیں جبکہ انگریزی ورژن کا عنوان
“FROM LAYOFFS TO LASHES “
ہے جس کے ایڈیٹر کے یو جے کے صدر، سینئر صحافی نظام الدین صدیقی ہیں کتاب پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس کی نگرانی میں شایع کی گئی۔
