peca ka kala kaanoon wapis lia jae

کے یو جے کے تحت اسکائوٹس کیمپ 31دسمبر کو لگایا جائے گا۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے)نے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کےتعاون سے اپنے ارکان کے بچوں کے لیے ذہنی و جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل اور کسی ہنگامی صورت حال میں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ منگل 31 دسمبر 2024ء کو ’’ایک دن کھلی فضاء میں‘‘ کے عنوان سے ترتیب دیا ہے، جس میں شرکاء کو مختلف مشقیں کروائی جائیں گی ۔کیمپ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم ہفتہ 7 دسمبر سے جاری کئے جائیں گے، جب کہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20دسمبر 2024 ءمقرر کی گئی ہے ۔ کے یو جے کے ارکان رجسٹریشن فارم 7دسمبر سے آفس سیکریٹری، کے یوجے عبید الرحمٰن سے روزانہ شام 5  تا 8بجے حاصل کرسکتے ہیں، جو 20 دسمبر تک عبید الرحمٰن کے پاس ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں