azadi sahaafat ka aalmi din

کے یوجے کے ساتھیوں کے نام

تحریر: یونس آفریدی
السلام علیکم، ایک معروف مصرعہ ہے کہ یہ ہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
ساتھیو! یہ ہی چراغ تو جل رہے ہیں یہ جوہر جانب روشنی نظر آرہی ہے انہی چراغوں سے نکل رہی ہے یہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پروگریسیو پینل کی روشنی ہے شدومد کے ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہمارا کام ہی ہماری پہچان ہے یہ جملہ پرگریسیوپینل پر مکمل صادق آتا ہے۔
ساتھیو! وہ کیا وجہ ہے کہ 2016 سےآج تک پروگریسیوپینل ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کررہا ہے اس پر غور کرنے کی آج بہت ضرورت ہے پروگریسیوپینل کے کاموں کی ایک طویل فہرست ہے ہم یہاں چیدہ چیدہ کاموں پر بات کرلیتے ہیں یہ وہ ہی پروگریسیوپینل ہے جو صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرکے انہیں حل کروانے کی ہمہ وقت کوششوں میں سرگرمِ عمل رہتا ہے کسی صحافی کی ملازمت سے برطرفی ہو،تنخواہوں سے کٹوتی ہو،تنخواہیں نہ ملنا ہو،کسی صحافی کی بیماری پر اس کی مدد ہویا پھر کسی صحافی کی وفات پر اس کے اہلِ خانہ کی دادرسی ہو پروگریسیوپینل ہمیشہ پیش پیش رہتا ہےاس کی صرف چند مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔روزنامہ قومی اخبار میں محترم الیاس شاکر کے انتقال کے سبب تنخواہوں کا جو بحران تھا اسے حل کراویا گیا،روزنامہ امت کے معاملات آپ سب کے سامنے ہیں کہ محترم رفیق افغان کی رحلت کے بعد خاندانی چپقلش کے باعث امت کے کارکن بہت زیادہ مشکلات میں تھے یہ پروگریسیوپینل ہی تھا جس نے محترم فہیم صدیقی کی قیادت میں امت کے دوستوں کو مشکلات سے نکالا ایکسپریس کے کارکن جو کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر ہی نہیں تھے ان کی خودکشی کے بعد یہ پروگریسیوپینل ہی تھا جس نےمحترم فہیم صدیقی کی قیادت میں مرحوم کو ای او بی آئی میں نہ صرف رجسٹرڈ کروایا بلکہ ان کی بیوہ کی درخواست پر انہیں ان کا ذاتی مکان بھی خریدوا کر دیا آج وہ بیوہ اپنے مکان میں رہتی ہیں اور ای او بی آئی سے پینشن بھی وصول کرتی ہیں۔
ساتھیو!آپ کو یاد ہوگا کہ کرونا کی آفت نے ہمیں کس قدر آدبوچا تھا کوئی شخص گھر سے نکنے کو تیار نہیں تھا کراچی یونین آف جرنلسٹس پروگریسیو پینل کے عہدیداروں نے فیصلہ کیا کہ اس ناگہانی افتاد میں اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہیے اور پھر اپنی جان خطرے میں ڈال کرصحافیوں کے گھروں پر راشن پہنچایا گیا نہ صرف راشن بلکہ نقد رقوم بھی انہیں دی گئیں یہ پروگریسیوپینل ہی تھا جس نے اشرف خان اور احمد ملک کی قیادت میں یہ کام سرانجام دیا اس کے لیے میں بالخصوص عبدالقادر ضیا کی خدمت کو نہیں بھلا سکتا وہ اللہ کے حضور پیش ہوگئے ہیں اللہ ان پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمین اس کام کی انجام دہی میں ہمارے ایک اور ساتھی کامران مغل کا نام نمایاں حیثیت کا حامل ہے اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ کامران مغل کو اس کا اجرِعظیم عطا فرمائے۔آمین
ساتھیو!پروگریسیوپینل کی کاوشوں کے باعث آج کراچی یونین آف جرنلسٹس اپنی منفرد ویب سائٹ رکھتی ہے کے یو جے اب ایک رجسٹرڈباڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس کا لوگو بھی رجسٹرڈ ہے اور کاپی رائٹ بھی ہے یہ سارے کام پروگریسیوپینل نے فہیم صدیقی کی قیادت میں سرانجام دئیے یہ وہ چیدہ چیدہ کام ہیں جو پروگریسیوپینل کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہ کام ہی پروگریسیوپینل کو ممتاز کرتے ہے پھرکیوں نہ پروگریسیو پینل کو ووٹ دیا جائے(۔کوئی ہم سا ہوتو سامنے آئے )
ساتھیو!آج ایک بار پھر پروگریسیوپینل آپ کے سامنے شاندار کارکردگی کے ساتھ ہے ایسی کارکردگی رکھنے والے پینل کو آپ کے ووٹ اور بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے آئیے ہمیشہ کی طرح پروگریسیوپینل کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں کیونکہ جو چراغ روشن ہیں ان کی روشنی کی لو کو ابھی مزید بڑھانا ہے۔(یونس آفریدی)۔۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں