samaa ke workers ko bara jhatka

کے یو جے کی سما چینل کو وارننگ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سما ٹی وی سے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برطرف کیے گئے تمام ملازمین کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے بصورت دیگر کراچی یونین آف جرنلسٹس سما ٹی وی کے دفتر اور مالکان کے گھروں کا گھیراو کرنے پرمجبور ہوگی۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا مالکان دونوں ہاتھوں سے دھن سمیٹ رہے ہیں لیکن زبان سے بحران بحران کی رٹ لگائے ہوئے ہیں یہ مصنوعی بحران ہے اور کوئی بھی میڈیا ہاوس اس وقت خسارے میں نہیں ہے چینل ہوں یا اخبارات ہر جگہ اشتہارات کی بھرمار ہے جبکہ عدالتی احکامات پر سرکاری اشتہارات کے واجبات کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن میڈیا مالکان پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاھی میں ہونے کے باوجود ورکرز کی غیرقانونی جبری برطرفیوں میں لگے ہوئے ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سما ٹی وی کے مالک ظفر صدیقی سے کہا ہے کہ وہ میڈیا ورکرز کو نکالنے کی بجائے اپنے خرچے کم کریں اور صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے گھروں کے چولہے نہ بجھائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سما ٹی وی میں ملازمین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے انتظامیہ کے بعض افراد کا رویہ ملازمین کے ساتھ انتہائی خراب ہے مختلف نوٹسز کے ذریعے ملازمین پر غیرضروری دباو ڈالا جاتا ہے یہ سب مختلف لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر کراچی یونین آف جرنلستس متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کرتی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے ک کراچی یونین آف جرنلسٹس نے میڈیا ہاوسز سے جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ادائیگی کے خلاف تحریک شروع کررکھی ہے اگر سما ٹی وی کے مالکان اور انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو کے یو جے کی یہ تحریک سما ٹی وی کا رخ کرے گی اور ناصرف میڈیا ہاوس کا گھیراو کیا جائے گا بلکہ مالکان کے گھروں کا بھی گھیراو ہوگا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں