kuj ke salana intekhabaat hatmi voter list jari

کے یو جے کے سالانہ انتخابات، حتمی ووٹر لسٹ جاری

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022-23 کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی ہے جو کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود ہے جبکہ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردی گئی ہے کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جاری حتمی ووٹر لسٹ پر جنوری 2023 کے آخری ہفتے میں کے یو جے کے سالانہ انتخابات ہوں گے جبکہ اس سے قبل 7 جنوری 2023 کو کے یو جے کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس عام ہوگا اعلامیے کے مطابق اس بات کا فیصلہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیاجنرل سیکریٹری کے دستخطوں سے جاری حتمی ووٹر لسٹ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پی ایف یو جے کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں