کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کے یو جے کے ارکان کی اسکروٹنی سے متعلق نام نہاد ایڈہاک کمیٹی کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ارکان کی کوئی اسکروٹنی نہیں کی جارہی ہے ایسی خبریں پھیلانے والے کے یو جے کی تقسیم در تقسیم کے عمل کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں ان کا مقصد صحافی برادری کی خدمت نہیں بلکہ سالہا سال سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ان کی خدمت کرنے والوں کو اس سے روکنا ہے کے یو جے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے آئین کے مطابق ارکان کی ووٹر لسٹ پی ایف یو جے کو نومبر 2023 میں بھیجی جاچکی ہے جس کے بعد اسکروٹنی ممکن نہیں ہے۔ نام نہاد ایڈہاک کمیٹی صحافی برادی کی مزید تقسیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ایک طرف پی ایف یو جے کی قیادت کے یو جے کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور مسئلے کو حل کرنے کیلئے کے یو جے کی قیادت کی کوششوں کی معترف ہے اور دوسری طرف کچھ شوقین بدایونی جو کبھی ماضی میں انتخابات جیت کر نہیں آسکے ایک نہاد نہاد ایڈہاک کمیٹی کے ذریعے کے یو جے پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس پہلے دن ہی اس غیر آئینی ایڈہاک کمیٹی کو ناصرف مسترد کرچکی ہے بلکہ اس معاملے پر قانونی کارروائی بھی کرچکی ہے کے یو جے نے پی ایف یو جے کی قیادت سے آخری بار اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور تنظیم کو آئینی طریقوں سے چلایا جائے۔