کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2022 میں پروگریسیو پینل صدر جنرل سیکریٹری خازن اور جوائنٹ سیکریٹری کی نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب ہوگیا مقابل امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے نائب صدور، مجلس عاملہ کی سات نشستوں اور ڈیلیگیٹس کی 25 نشستوں پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہوگی کے یو جے کی الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق صدر کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فہیم صدیقی، خازن کے عہدے پر لیاقت رانا، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر یونس آفریدی اور سمیر قریشی بلامقابلہ منتخب ہوگئے نائب صدرکی دو نشستوں پر اعجاز شیخ، جاوید قریشی اور آصف شیخ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر دس اور ڈیلیگیٹس کی 25 نشستوں پر 43 امیدوار ابھی میدان میں ہیں جن کیلئے پولنگ ہفتہ 29 جنوری 2022 کو کراچی پریس کلب میں ہوگی۔۔دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان “ کراچی یونین آف جرنلسٹ” کے سالانہ انتخابات میں سی آر اے کے سینئر رکن فہیم صدیقی اور سابق صدر سی آر اے سمیر قریشی کو بلا مقابلہ سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتی ہے ۔ سی آر اے اُمید کرتی ہے فہیم صدیقی اور سمیر قریشی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
