kuj ke ehem rehnuma batoor ahtejaaj mistefa

کے یوجے کے اہم رہنما  بطور احتجاج مستعفی۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر ایگزیکٹیو کونسل سینئر صحافی مختار احمد بھائی جی المعروف مسافر پاکستانی  نے صحافیوں کی جبری برطرفیوں، میڈیا ہاؤس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، بے روزگار صحافیوں کی کوئی مالی اعانت نہ کئے جانے کیخلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (گرین)کے ممبر ایگزیکٹیو کونسل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق  سینئر صحافی مختار احمد بھائی جی جنہوں نے  عرصہ چند ماہ قبل  صحافیوں کی ہونے والی جبری برطرفی کیخلاف خودکشی کا اعلان کیا جس پر صحافیوں کی ایک تنظیم  دی ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں اس اقدام سے  روکنے کے لئے سر توڑ کوششیں کیں جس کے نتیجے میں انہوں  اپنے خودکشی کے فیصلے کو واپس لے لیا تھا ۔ نے ایک بار پھر میڈیا ہائوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جبری برطرفی کیخلاف احتجاجا  کراچی یونین آف جرنلسٹس گرین کے  ممبر ایگزیکٹیو کونسل کے عہدے سے مستعفی ہونے  کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعلان کیا ہے  اس حوالے سے فی الوقت سینئر صحافیوں سے ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور وہ  جلد ہی ناصرف  مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے بلکہ وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت سے اس معاملے پرملاقاتیں کی جائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں