پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر منگل کے روز کراچی یونین آف جرنلسٹس نے فلسطینی عوام اور فلسطینی میڈیا سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں صحافتی تنظیموں کے علاوہ سیاسی پارٹیوں۔ ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ پی ایف یو جے سندھ چیپٹر کے صدر سعید جان بلوچ۔ حسن عباس۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان احمد بھٹی۔ کے یو جے دستور کے صدرراشد عزیز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمال صدیقی۔ جماعت اسلامی کے اسامہ رضی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زاہد منصوری۔ پی ایس پی کے وائس چیئرمین ارشد وہرہ۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے ڈاکٹر فاروق ستار۔ فلسطین فائونڈیشن کے سیکریٹری صابر محفوظ یار خان۔ بشیر سدوزئی۔ پائلر کے کرامت علی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے ناصر منصور۔ ویمن فیڈریشن کی زہرہ خان۔ پیپ کے صدر محمد جمیل۔ سجاس کے سیکریٹری محمد اصغر۔ پاکستان لیبر فیڈریشن کے ریاض بلوچ۔ پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی۔ محمد صابر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت فلسطین کے عوام سے یکجہتی کے لئے واضح اعلان کرے۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ آج پی ایف یو جے فلسطینی عوام اور میڈیا سے اظہار یکجتي کے طور پر پورے ملک میں مظاہرے کیئے ہیں۔ کراچی سے کشمیر تک ملک بھر کے صحافی متحد ہیں اور ہم فلسطینی میڈیا ہائوسز پر اسرائیلی حملوں کو کھلی دہشت گردی کہتے ہیں اور دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کا کردار قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت سرکاری سطح پر فلسطین کی حمایت کا اعلان کرے۔مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کے یوجے کااحتجاج، صحافیوں کی اسرائیل مخالف نعرہ بازی۔۔
Facebook Comments