کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات اور میڈیا انڈسٹری کو مشکل صورت حال سے نکالا جائے۔ اعجاز احمد نے یونین کے انتخابات ہفتہ 26اکتوبر 2024ء کو کراچی پریس کلب میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان اگلے چند روز میں الیکشن کمیٹی کرے گی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی تھے۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری کے یو جے عاجز جمالی نے 2سالہ کارکردگی رپورٹ اور فنانس سیکریٹری یاسر محمود نے مالیاتی رپورٹس پیش کیں، جنہیں شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
Facebook Comments