kuj ijlas ehem faisla krne lag gye

کے یوجے کا اجلاس، اہم فیصلے کرلئے گئے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب باڈی کا پہلا اجلاس ہفتہ گیارہ مئی کو صدر کے یوجے  طاہر حسن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری، نائب صدور وارث رضا،نادرہ مشتاق، جوائنٹ سیکرٹریز سید نعمت اللہ بخاری،  عمران جونئیر، خازن محمد ناصر، اراکین مجلس عاملہ ملک آفتاب حسین، ابوالحسن، ماجد خان، رضوان احد، حمید بھٹو ، اختر نواز شیخ اور ثروت جبیں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس طاہر حسن کا کہنا تھا کہ کے یوکے آزادی اظہار ، آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ روزگار کیلئے کام کرتی رہے گی۔ سیکرٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری نے اجلاس میں قرارداد کے ذریعے کے یوجے ایکشن کمیٹی، کے یوجے ایڈہاک کمیٹی اور پی ایف یوجے کے احسن اقدام کو سراہا۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں اور کےیوجے کے مختلف معاملات چلانے کیلئے جلد کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں صدر کے یوجے نے سیکرٹری کے یوجے کو ہدایت کرتے ہوئے سیف اللہ خٹک کو آئندہ الیکشن کیلئے بطور چئیرمین تقرری کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں مختلف تجاویز بھی دی گئیں جن پر صدر اور سیکرٹری جنرل کے یوجے نے اگلے اجلاس میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سابق چیئرمین ایڈہاک کمیٹی امتیاز خان فاران نے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی۔ نائب صدر پی ایف یوجے خورشید عباسی نے کےیوجے کی گورننگ باڈی کو پہلے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پی ایف یوجے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کے یوجے کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی۔بعد ازاں مندوبین کا اجلاس بھی نائب صدر پی ایف یوجے خورشید عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام مندوبین نے شرکت کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں