کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ گرینڈ دعوت افطار 25 مئی بروز ہفتہ کوکراچی پریس کلب کے سامنے منعقد ہو گی ، کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد عارف خان، عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں نائب صدر رضوان بھٹی کی قیادت میں مرکزی انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ دعوت افطار میں صحافیوں کے علاوہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر ، صنعتکار، اساتذہ ، کارپوریٹ سیکٹر سمیت زنگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد مدعو ہے ، ۔ ۔ اجلاس میں ماضی کی طرح رواں سال بھی بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار صحافیوں کی عید سے قبل مالی مدد کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔۔
Facebook Comments