kuj geo mulazimeen ki tehreek mein baqaida shaamil

کے یوجے جیوملازمین کی تحریک میں باقاعدہ شامل۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ ختم اور جیو نیوز سمیت پورے جنگ گروپ میں مہنگائی کے تناسب میں تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں تنخواہوں میں تاخیر اور جیو نیوز سمیت جنگ گروپ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں جیو کے ملازمین کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اب باقاعدہ طور پر ان کی تحریک میں شامل ہوگئی جنگ بلڈنگ کے باہر جیو کے ملازمین کے احتجاج میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ کے یو جے کی اپیل پر مزدور تنظیموں کے رہنما بھی احتجاج میں شریک ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف مزدور رہنما حبیب جنیدی نے کہا کہ یہ وہی مقام ہے جہاں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت ان کے حق میں جیو اور جنگ گروپ کے ملازمین روزانہ کی بنیادی پر احتجاج کیا کرتے تھے اور آج اسی مقام پر وہ میر شکیل الرحمن سے اپنا حق مانگ رہے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ میر شکیل الرحمن جنگ اور جیو کے ملازمین کے احسان کا بدلہ اتارتے لیکن ہو اس کے برعکس رہا ہے انہوں نے کہا میڈیا مالکان زیادتی کررہے ہیں انہیں مہنگائی کے اس دور میں اپنے ملازمین کا ذرہ احساس نہیں ہے پیپلز لیبر بیورو ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھی بنے رہیں گے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی نے کہا کہ روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس کے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے اور مہنگائی کے تناسب سے پورے جنگ گروپ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے ہم جیو ورکرز کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کے یو جے کے خازن جاوید قریشی نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے تک جنگ بلڈنگ کے باہر جنگ گروپ کے ملازمین میر شکیل الرحمن کی رہائی کے لیے مسلسل احتجاج کررہے تھے اور آج ان کا احتجاج میر شکیل الرحمن کے ہی خلاف ہے جنگ گروپ کی انتظامیہ کو سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ کیا کررہے ہیں کیا انہیں یقین ہے کہ آئندہ ان پر مشکل وقت نہیں آئے گا اگر کبھی ایسا ہوا تو کیا یہ ملازمین ماضی کی طرح ان کا ساتھ دیں گے؟ مظاہرے سے جیو ورکرز کمیٹی کے رہنما اظہر حسین اور یعقوب ہارون نے بھی خطاب کیا انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور اب پیر 13 فروری کی شام 4 بجے جنگ بلڈنگ کے باہر اسی طرح احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے مظاہرین نے اس موقع پر جیو اور جینے دو، اس حال میں جینا مشکل ہے، تنخواہ دو، تنخواہ دو، تںخواہوں میں اضافہ کرو اور ساڈا حق ایتھے رکھ کے پرشکاف نعرے بھی لگائے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں