کراچی یونین آف جرنلٹس کے الیکشن کے لئے دو پینل مقابلے پر آگئے ہیں۔ پروگریسیو پینل سے صدر کے لئے جیونیوزکے فہیم صدیقی امیدوار ہیں۔ نعیم کھوکھر روزنامہ جنگ سے برائے نائب صدر،قاضی آصف آج نیوز سے نائب صدر، جاوید قریشی آئی این پی سے برائے خازن،لیاقت رانا دنیا ٹی وی سے برائے جنرل سیکرٹری، فیضان لاکھانی جیونیوز سے برائے جوائنٹ سیکرٹری،سمیر قریشی شہرقائد اخبار سے برائےجوائنٹ سیکرٹری، اراکین برائے مجلس عاملہ کیلئے کاشف صدیقی ڈان، ایم اظہر جہان پاکستان، اسماعیل دلاوربلومبرگ، مدثر غفور دی پاکستان اردو، لبنی ذیشان شہرقائد، زاہد اقبال بھٹہ فرسٹ نیوز اور سجاد کھوکھر روزنامہ جرات سے ہیں۔۔صحافی برادری کا اتحاد اور ماضی کی مضبوط ، متحد، متحرک کے یوجے کی بحالی کےنعرے کے ساتھ دی ڈیمو کریٹس پینل کی جانب سے نیوزون چینل کے محمد امتیاز خان فاران صدارت کے امیدوار ہونگے، جنرل سیکرٹری کے لئے شازیہ حسن ڈیلی ڈان، خازن کیلئے قمر خان نوائے وقت، نائب صدور کیلئے میاں طارق جاوید خبریں،نعمت اللہ بخاری فائن ٹی وی، جوائنٹ سیکرٹریز کیلئے ماجد خان اے آر وائی، شاہ فصیح الدین روزنامہ اعلان، راکین برائے مجلس عاملہ کیلئےوارث رضا،(فری لانس) بشیر احمد کھوکھر، (روزنامہ جرم) فرحان راجپوت(فیض عوام) محمد ناصر (فری لانس )زاھد فخری (روزنامہ جہان پاکستان) برھان الدین مصطفی (پبلک ٹی وی) اور نور محمد کلھوڑو ( روزنامہ ھلچل ) ہیں۔ پولنگ اٹھائیس جنوری کوکراچی پریس کلب میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔۔
کے یوجے الیکشن، 2 پینل آمنے سامنے۔۔
Facebook Comments