اکتیس اکتوبرکو کراچی یونین آف جرنلسٹس کا کوئی الیکشن نہیں ہے بلکہ ایک دھڑے کی جانب سے اعلان کردہ الیکشن ہے جس کی لسٹ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں سمیت سیکڑوں ممبران کے نام جعلی طور پر شامل کرکے یہ تاثر اور دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ کے یوجے کا ہر رکن ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے اور اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی جبکہ پی ایف یوجے کے آئین میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے کہ کوئی بھی شخص ایک وقت میں ایک ہی یونین کا ممبر ہوگا اگر وہ کسی اور یونین کی سرگرمیوں جیسا کہ الیکشن میں حصہ لے یا ووٹ کاسٹ کرے گا تو اس کی پہلی یونین کی رکنیت ختم ہوجائے گی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ریکارڈ پر موجود ہے کہ دھڑے بندی ختم کرنے کی ہر کوشش میں پہل کی مگر بدقسمتی سے دوسری جانب سے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہم کسی دھڑے کے الیکشن میں نہ تو مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے لیے یہ اجازت دیں گے ممبران کسی دھوکے کا شکار نہ ہوں کے یوجے کے الیکشن کے لیے تمام ممبران کو پہلے سے مطلع کیا جائے گا ۔کل ہونے والے کسی الیکشن سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شکریہ۔۔حسن عباس،صدر اور عاجز جمالی،جنرل سیکریٹری کے یوجے۔۔
کے یوجے الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، حسن عباس۔۔
Facebook Comments