KUJ dastoor warning to bol management

بول انتظامیہ کو کے یوجے دستورکی وارننگ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے بول ٹی وی سے سینکڑوں ملازمین کو برطرفی اور کئی  مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی  کی مذمت کرتے ہوئے بول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف برطرفی کا فیصلہ واپس لیں بلکہ ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں  ۔ کے یو جے کے صدر طارق ابوالحسن اور سیکریٹری حامد الرحمان اور اراکین مجلس عاملہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم بول انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم حیدری  تھانہ کے ایس ایچ او علی حسن بول انتظامیہ کے کہنے پر میڈیا ورکرز کے پرامن احتجاج پر ورکرز کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے ، ہم آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرامن احتجاج میڈیا ورکرز کا قانونی حق ہے بدتمیزی کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بول انتظامیہ نے میڈیا ورکرز کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا اور تنخواہیں ادا نہ کی تو کے یو جے دیگر صحافتی تنظیوں کے ساتھ ملکر اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں