kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

کے یوجے دستور، سیکرٹری صاحب کا ایک اور کھلا خط۔۔

تحریر: محمد عارف خان، سیکرٹری کے یوجے دستور۔۔

معزز ممبران،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور۔۔السلام وعلیکم۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور پر تسلط کے حوالے سے حقیقت پر مبنی جو صورتحال میں نے گذشتہ دنوں  آپ لوگوں کے سامنے رکھی اس سے یہ واضح ہو گیا کہ آپ کی تنظیم پر کن لوگوں نے کس طرح اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور اس پر اپنا لیبل لگا دیا ہے جو کہ ٹریڈ یونین تنظیم کے لئیے تشویشناک حد تک تباہ کن اور خطر ناک ہے۔۔اس کی بے شمار مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں کہ کس طرح ٹریڈ یونین پر  کسی مذہبی یا سیاسی جماعت کا  لیبل اسکی تباہی کا باعث بنتا ہے مثلاً پی آئی اے کی پیاسی ، پاکستان اسٹیل ملز کی پاسلو اور پاکستان ریلوے کی پریم یہ وہ ٹریڈ یونینز  ہیں جن کا اب نام ونشان بھی باقی نہیں رہا۔۔

معزز ممبران،کے یو جے دستور پر  تسلط کے حوالے سے جو ہوشربا حقائق میں نے اپ کے سامنے رکھے وہ حقیقت پر مبنی ہیں اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ نہ صرف اب تک ان حقائق کی کسی جانب سے تردید  کی گئی بلکہ ان حقائق کو کے یو جے دستور کے ممبران کی اکثریت کے علاوہ صحافی برادری کے ایک بڑے حلقے نے تسلیم کیا اور اسے حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔۔کےیوجے دستور پر تسلط کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے ، وضاحت اور تردید کرنے کے لئیے میں نے مشاورت کے ناظم محترم حنیف اکبر صاحب کو پیشکش کی کہ وہ آئیں اور مشاورت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیں اور اپنا موقف پیش کریں اس حوالے سے میں نے انکو 6 فروری 2021 کو ایک واٹس ایپ خط بھی لکھا جس کا انہوں نے تا حال کوئی جواب نہیں دیا۔

خط میں میں نے محترم ناظم صاحب سے کہا کہ آپ نے اپنے سوشل میڈیا گروپوں سے مجھے خارج”ریموو” کردیا ، یا انہیں ” اونلی ایڈمن” کر دیا ہے لہذا میں اپکو اپنے گروپوں میں شامل کر لیتا ہوں تاکہ آپ مشاورت کے حوالے سے  اپنا موقف وہاں پیش کر سکیں لیکن تاحال جواب نہ دارد۔۔

کے یو جے دستور پر تسلط کے حوالے سے میں نے جو موقف پیش کیا اور جو بیانیہ اختیار کیا اس سے یہ سمجھا جا رہا ہے میں اور میرے موقف اور بیانیہ کو درست تسلیم کرنے والے  ممبرز و صحافی جماعت اسلامی کے مخالف اور باغی ہیں جو کہ سراسر غلط ہے

میں اور میرے موقف و بیانیے کو درست تسلیم کرنے والے ممبرز و صحافی جماعت اسلامی سمیت کسی بھی مذہبی ، سیاسی یا غیر سیاسی جماعت یا پارٹی کے ہرگز  مخالف نہیں ہیں بلکہ انکا احترام کرتے ہیں

 ہمارا مقصد کے یو جے دستور کو خالصتاً صحافیوں کی ویلفیئر تنظیم بنانا ہے  اور ہر قسم کی مذہبی، سیاسی، غیر سیاسی و لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اور ہر قسم کے لیبل سے بچتے ہوئے کے یو جے دستور کے پلیٹ فارم سے بالخصوص اپنے ممبرز اور بالعموم تمام صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئیے کام کرنا ہے

کے یو جے دستور پر تسلط کے حوالے سے میرے  موقف اور بیانیے سے کسی بھی مذہبی ، سیاسی یا غیر سیاسی جماعت اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے معزز ممبرز و صحافی اور کسی بھی فرد  کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لئیے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں

امید کرتا ہوں کہ تمام معزز ممبران و صحافی حضرات درگذر فرمائیں گے اور اپنی صفوں میں نظم وضبط،اتحاد و یگانگت درگذر و رواداری، صبر وتحمل کے ساتھ دوستانہ ماحول اور  جمہوریت کو قائم رکھتے ہوئے ستائیس فروری 2021 کو کے یو جے دستور کے ہونے والے الیکشن کی بھر پور تیاری کریں گے اور دستور پینل کا ساتھ دیں گے۔۔اللّٰہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین۔۔تعاون کا شکریہ۔۔(محمد عارف خان،سابق صدر ۔ کے یو جے دستورجواننٹ سیکرٹری ۔ کےپی سی)

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں