kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

کے یوجے دستور میں اسکروٹنی مسترد۔۔

کراچی یونین آف دستور کے دستور گروپ نے  نومنتخب باڈی کی جانب سے ممبرز کی اسکروٹنی کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسکروٹنی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور دستور کے مطابق کرنے کو یقینی بنایاجائے، کیوں کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی  اسکروٹنی کے نام پر مخالفین بالخصوص دستور پینل کے امیدواروں، ووٹرز اور سپورٹرز کے علاوہ دستورگروپ  کے ذمہ داران اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔۔چئیرمن دستور گروپ اور فاؤنڈر ممبر پی ایف یو جے دستور ڈاکٹر عبدالجبار خان اورسینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کے یوجے دستور کے ممبرز کی  اسکروٹنی کے حوالے سے ماضی میں بڑی گھناؤنی مثالیں ملتی ہیں۔۔ دوہزار تین، چار میں ہونے والی ممبرش کو دوہزار چھ میں اسکروٹنی کی آڑ لے کر بیک جنبش قلم ختم کردیاگیا تھا۔۔کے یو جے دستور کے آفس میں جب اسکروٹنی کی آڑ میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے ممبرز نے احتجاج کیا تو دوہزار چھ کی منتخب باڈی نے اسے کے یوجے دستور کے دفتر پر حملہ قرار دے کر احتجاج کرنے والوں کو خاموش کرادیاتھا۔۔کے یو جے دستور کی 2006 کی باڈی نے اسکروٹنی کے فوراً بعد اپنے ہم خیال لوگوں کو ممبر بنایا۔۔دستور گروپ کے مطابق کے یو جے دستور کی  2015 ۔ 16 کی باڈی نے بھی من پسند اور ہم خیال لوگوں کو ممبر بنایا۔ دستور گروپ کے مطابق مزکورہ دونوں مرتبہ کے یو جے دستور کے ممبرز کی اسکروٹنی کرتے ہوئے اور ممبر شپ دیتے ہوئے دستوری تقاضوں کو نظرانداز کرکے مخالف صحافیوں کی بڑی تعداد میں اسکروٹنی کی گئی اور ہم خیال غیر صحافیوں کی بڑی تعداد کو  کونسل ممبر بنایا گیا۔۔ دستور گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ کے یوجے دستور کی نومنتخب باڈی پہلے غیرمتنازع اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان کرے اس کے بعد دستور کے مطابق اسکروٹنی یقینی بنائی جائے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں