sahafion ko darpesh masail keliye legal aid committee qaim

کے یوجے دستور میں خفیہ تیزرفتار جعلی ممبرشپ کا انکشاف۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے موجودہ عہدیدار اور مسلط ٹولے نے دستور گروپ سے خوفزدہ ہوکر اس کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی۔۔پی ایف یو جے دستور کے 6 سال بعد ہونے والے حالیہ الیکشن میں کے یو جے دستور نے آئینی تقاضے پورے کئے بغیر  دستور گروپ کے چاروں امیدواروں کے نام  ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے اور خفیہ جعلی ممبر شپ کے ذریعے ووٹرز کی تعداد 1890 سے بڑھا کر 3 ہزار کر دی۔۔ دستور گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ۔۔دستور گروپ کو الیکشن کمیٹی سے معلوم ہوا کہ کے یو جے دستور نے تقریباً 3 ہزار ممبرز پر مشتمل ووٹرز لسٹ دی ہے جس میں دستور گروپ کے چاروں امیدواروں ناصر محمود چیئرمین دستور گروپ سابق سیکرٹری کے یو جے دستور ،زبیر ابراہیم سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق جوائنٹ سیکرٹری کے یو جے دستور سابق ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے دستور ،طارق اسلم ڈپٹی چیئرمین و سابق نائب صدر و جوائنٹ سیکرٹری کے یو جے دستور سابق صدر و نائب صدر فاؤنڈر ممبر سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( سجاس ) اور محمد عارف خان دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین سابق صدر و سیکرٹری کے یو جے دستور سابق جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب کے نام شامل نہیں ہیں  جسکی وجہ سے الیکشن کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں تاہم ان کے پاس اپیل کا حق ہے۔۔دستور گروپ نے چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ  کے یو جے دستور ایک رجسٹرڈ آئینی تنظیم ہے لیکن کے یو جے دستور کے موجودہ عہدیداروں نے آئینی تقاضے پورے کئے بغیر ان کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دییے ہیں تاکہ انہیں پی ایف یو جے دستور کے حالیہ الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جاسکے۔۔ دستور گروپ کے امیدواروں نے آئینی تقاضوں کو پورا کئے بغیر تیز رفتار جعلی ممبر شپ کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ 27 فروری 2021 تک ممبرز / ووٹرز کی تعداد 1890 تھی جو کہ 12 ماہ کے قلیل عرصے میں موجودہ عہدیداراروں اور مسلط ٹولے نے خفیہ جعلی تیز رفتار ممبر شپ کے ذریعے تقریباً 3 ہزار تک پہنچا دی اس طرح 1110 ممبرز کا اضافہ کیا گیا لہذا الیکشن کمیٹی آئین کی روشنی میں اسکی بھی جانچ پڑتال کرے۔۔دستور گروپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ممبر شپ / ووٹرز کی تعداد میں تیز رفتار جعلی اضافے کا مقصد پی ایف یو جے الیکشن میں اپنے بی ڈی ممبرز کی تعداد بڑھانا ہے تا کہ پی ایف یو جے دستور پر 6 سال سے قائم اپنے تسلط کو برقرار رکھا جا سکے جسکی وجہ سے  الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر یونٹس اور سینئر صحافیوں و ممبرز میں تشویش و شدید غصہ پایا جاتا ہے جس سے تنظیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جسکی تمام تر ذمہ داری کے یو جے دستور کے موجودہ عہدیداروں اور مسلط ٹولے پر ہو گی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں