kuj dastoor ki scrunty or nayi membership ka faisla

کے یو جے دستور کی اسکروٹنی اور نئی ممبر شپ کا فیصلہ۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے اسکروٹنی اور نئی ممبر شپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے صحافیوں کی ممبر شپ کا آغاز کردیا ۔کے یو جے دستور کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز صدر حامد الرحمن کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کے یو جے کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ کے یو جے کے ممبران کی اسکروٹنی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی سیکریٹری کے یو جے سید نبیل اختر کریں گے جبکہ سابق صدر کے یو جے خلیل احمد ناصر ،سابق سیکریٹری نعمت خان ، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی، سابق جوائنٹ سیکریٹری پریس کلب ثاقب صغیر اور معین اللہ خان بطور ممبر شامل ہوں گے۔ اسکروٹنی کمیٹی دو ماہ میں اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ کے یو جے کو پیش کرے گی تاکہ ممبر شپ کی اسکروٹنی کے بعد نئی ممبر شپ کو حتمی شکل دی جائے ۔ممبر شپ کمیٹی کے ہیڈ سینئر جوائنٹ سیکریٹری حماد حسین ہوں* گے جبکہ منیر عقیل انصاری ، محمد بلال طاہر ، فہمیدہ یوسفی اور کشمالہ نجیب کمیٹی کے اراکین ہوں گے ۔ کمیٹی آن لائن ممبر شپ فارم کا اجرا کرے گی اور مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد عامل صحافیوں کو ممبر شپ دے گی۔

صحافیوں کو پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لائژن کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے ہیڈ فیاض یونس ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر عاصم بھٹی ، سینئر رپورٹر محمد سلمان ، شاہ میر ، اکرم قریشی اور اظفر وقاص کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔

نشر و اشاعت کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اطلاعات ایس ایم اشرف کریں گے ۔ جبکہ ریحان حیدر ،رباب ابراہیم ، انعم رزاق ، محمد رضا اور علی مرتضیٰ کمیٹی اراکین کے طور پر فرائض انجام دیں گے ۔

اجلاس میں کے یو جے نے روزنامہ جنگ ، روزنامہ امت سمیت میڈیا اداروں میں تنخواہوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تمام واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کے یو جے نے بول ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے پیمرا حکام سے میٹنگ کی ہے اور پیمرا نے بول کی انتظامیہ کو اس حوالے سے تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں