کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد کی جانب سے کے یو جے دستور کی نو منتخب گورننگ باڈی کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا، اس موقع پر نومنتخب صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن، جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر، خزانچی وکیل الرحمن ، نائب صدور کفیل الدین فیضان ، عاصم فاروق بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری حماد حسین ، سہیل رب خان ، سیکریٹری اطلاعات ایس ایم اشرف اور اراکین گورننگ باڈی موجود تھے، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، خزانچی احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی اور رانا جاوید کی جانب سے کے یو جے دستور کے نو منتخب صدر اور جنرل سیکریٹری کو گلدستہ پیش کیا گیا اور کیک کاٹا گیا، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کے یو جے دستور کی نومنتخب باڈی کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب آزادی صحافت، میڈیا ورکرز کے حقوق، صحافیوں کے مسائل کے حل، میڈیا اداروں سے برطرفیوں، صحافیوں کےجانی و معاشی قتل عام، میڈیا کو یرغمال بنانے کے حکومتی ہتھکنڈے اور غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے تمام صحافی تنظمیوں کی مشترکہ جدوجہد جاری ہے اس موقع پر نئی اور متحرک قیادت کی شمولیت ہماری جدوجہد کو مہمیز بخشے گی،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر حامد الرحمن اور جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اور دیگر عہدے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، صدر کے یو جے دستور حامد الرحمن نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے ہر دور میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے ظلم اور نا انصافیوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے، ہم اپنی جدوجہد کو ماضی کی طرح جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت کی بحالی میں کراچی پریس کلب کا تاریخی کردار ہے اور یہ صحافیوں کا دوسرا گھر ہے، ہم کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کی بقاء کے لئے کی جانے والی مشترکہ جدوجہد میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں، جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور سید نبیل اختر نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا ہر ممبر کراچی پریس کلب کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے تیار ہے ،ہم حکومت کی جانب سے لانے سے صحافت کو یرغمال بنانے کے لئے پیش کئے گئے تمام کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی جان محمد مہر اور نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں اور حیدر مستوئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔۔
کے یوجے دستور کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عصرانہ۔۔
Facebook Comments