journalist protection commission ke qayam par tahaffuzaat ka izhar

کے یو جے دستور کی نئی ممبرسازی کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا اجلاس قائم مقام صدر رضوان بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں کے یو جے دستور کے سالانہ انتخابات ، ممبر سازی ، اراکین کو کارڈز کے اجراء اور پریس کلب کے انتخابات سمیت دیگرامور زیر بحث آئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے یو جے دستور کے پرانے ممبرز کا ڈیٹا کلکشن ، نئی ممبر شپ اور کارڈز کا اجراء فروری 2020 کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ ممبر سازی اور ڈیٹا کلیشن کے لئے ممبر گورننگ باڈی سبط حسان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے ممبران منیر عقیل انصاری ، حماد حسن ، فاروق سمیع، طارق عزیز اور عمران خان ہونگے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبر شپ اور نئے کارڈز کے اجراء کا عمل مکمل ہونے کے بعد مارچ 2020 کے آخر میں  کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں گے ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں