کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو 3 ہزار لوگوں کی ممبر شپ گلے پڑ گئی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے نائب صدر ملک شکیل الرحمٰن حر نے کے یو جے دستور سے 36 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی ایف یو جے دستور کے نائب صدر ملک شکیل الرحمٰن حر نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ پی ایف یوجے دستور کے مطابق یو جیز کے ہر ممبر کو سالانہ 2 سو روپے فیس ادا کرنی ہوتی ہے جبکہ پی ایف یو جے دستور کے الیکشن 6 سال بعد ہورہے ہیں اسطرح 6 سال کی فی ممبر فیس 12 سو روپے بنتی ہے۔۔انہوں نے اپنے پیغام میں کے یو جے دستور نے جو ووٹر لسٹ الیکشن کمیٹی پی ایف یو جے دستور کو بھیجی ہے اس کے مطابق ان کے 3 ہزار ممبرز ہیں اسطرح انکی فیس 36 لاکھ روپے بنتی ہے لہذا کے یو جے دستور کو چاہئیے کہ وہ 36 لاکھ روپے فیس دستور کے مطابق پی ایف یو جے دستور کے فنانس سیکرٹری حامد ریاض ڈوگر کو ادا کرے تاکہ پی ایف یو جے دستور کا 6 سال بعد ہونے والا بی ڈی ممبرز اجلاس اور الیکشن بہتر طریقے سے ہو سکے۔۔ دوسری طرف کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کے صدر راشد عزیز نے اراکین پی ایف یوجے کے نام خط میں کہا ہے کہ ۔۔ پی ایف یو جے الیکشن کے تناظر میں جاری انتخابی مہم کے دوران کے یو جے کے ایک سابق رکن کی جانب سے جھوٹ پر مبنی مہم ،بے بنیاد الزامات خاص طور پر جعلسازی اور جعلی ممبر شپ کے بہتان پر کچھ دوستوں نے رابطہ کر کے صورتحال بارے معلومات طلب کی ہیں جس پر انفرادی وضاحت کے ساتھ کے یو جے اس سلسلے میں اپنا موقف اور تمام یوجیز کے سامنے لانا ضروری سمجھتی ہے ،تاکہ مذموم مقاصد کے لئے چلائی جانے والی اس مہم سے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہو سکیں ، پہلا الزام تو یہ لگایا گیا کہ کے یوجے کی ممبر سازی جعلی ہے ،اس بہتان کے غلط ہونے کے لئے یہ بات ہی کافی ہے کہ،، کے یوجے کی ممبرشپ کو 3ہزار،، کہا گیا ہے، جبکہ یہ 2294 ہے ، ریکارڈ کو درست کرنے کے لئے یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ ممبر شپ کچھ دن یا چند ہفتے پہلے نہیں ہوئی بلکہ کئی ماہ پہلے کی گئی ہے ، اس کے لئے تمام قواعد وضوابط کو پورا کیا گیا ،کے یو جے کے ایک ہزار سے زیادہ درخواستیں زیر التوء تھیں ان میں سے چھان بین کے بعد کچھ کو ممبر شپ دی گئی ابھی بھی 600سے زیادہ درخواستیں زیر التوء ہیں ،نئے ارکان کی فیس اور فارم کا ریکارڈ بھی موجود ہے ، دوسرا الزام ہے کہ یہ غیر قانونی ممبر شپ ہے ۔ تو جناب منتخب گورننگ باڈی کی منظوری کو جعل سازی کہنا ۔ بہتان ،، نہیں تو کیا ہے ۔۔ یہ الزام کسی شخص پر نہیں پوری کے یو جے پر لگایا گیا جس کی کے یو جے پھر پور مذمت کرتی ہے۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)