media workers ki tankhuahon mein izfay ka mutaalba

کے یوجے دستور کے انتخابات کا اعلان۔۔

کے یو جے (دستور) کے سالانہ انتخابات 4 مارچ 2023کو ہوں گے۔۔سالانہ اجلاس عام بروز ہفتہ 18 فروری کوکراچی پریس کلب میں ہوگا۔سیف اللہ خان چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیں گے۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر سید راشد عزیز کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے یو جے کا اجلاس عام 18 فروری بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا،انتخابات برائے سال 24-2023 کیلئے الیکشن کمیٹی کا سربراہ سیف اللہ خان کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔مجلس عاملہ کی درخواست پر سیف اللہ خان نےاپنی چار رکنی کمیٹی کے ساتھ الیکشن کرانے کے انتظامات کریں گے۔۔الیکشن 4 مارچ 2023 کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں