kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

کے یوجے دستورکے الیکشن 27 فروری کو ہونگے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال  2022-2021 کے لیے قائم مقام چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدد کی نشت کے لیے ایک امیدوار،نائب صدر کے لیے دو،خازن کے لیے ایک، سیکرٹری کے لیے ایک،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے دو امیدوار، سیکرٹری انفارمیشن کے لیے ایک اورممبر گورننگ باڈی کی 9 نشستوں اور مجموعی طور پر مجلس عاملہ کی17 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 16 فروری بروز منگل،شام 4 تا7 بجے کراچی پریس کلب میں وصول کیے جائیں گے۔امیدوار کاغذات نامزدگی خود یا اتھارٹی لیٹر کے ذریعے جمع کروا سکے گا۔ الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کے مطابق جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال 17فروری بروز بدھ شام4تا7بجے۔اسکروٹنی 18فروری بروز جمعرات شام 5بجے، درست کاغذات نامزدگی کی فہرست 19فروری بروزجمعہ شام5  بجے جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والے امیدواروں کی سماعت 20فروری بروز ہفتہ شام 4تا7بجے،اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 21فروری بروزاتوار شام5بجے جاری ہو گی جبکہ 22فروری بروز پیر شام4تا7بجے امیدوار داستبرداری جمع کروا سکیں گے۔جس کے بعد 23فروری بروز منگل رات9بجے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔الیکشن کمیٹی کے مطابق انتخابات کے پولنگ 27فروری 2021 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے کراچی پریس کلب میں بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں