کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 کے لیے15نشتو ں پر33 امیدوار الیکشن میں حصہ لینگے۔جبکہ دی ڈیموکریٹس پینل سے صدر کے امیدوار خلیل احمد ناصر اور دی فرینڈز پینل سے انفارمیشن سیکرٹری کے امیدوار منور احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،نائب صدور کی دو نشستوں کے لیے 3امید وار امحمد منصف،قاضی حسن تاج اور راﺅ عمران، خزانچی کے لیے کفیل احمد اور راﺅ افنان ، جنرل سیکرٹری کے لیے احتشام خالد اور نعمت خان، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لیے 4امیدواربابر علی اعوان،حماد حسین،نوید عباس اور وکیل الرحمن ، اسی طرح مجلس عاملہ کی 9نشستوں کے لیے 22امیدواروں عابد حسین،انعم رزاق،عرشی عباس،بلال حسین،فیضان خانزادہ،فاروق حسین ملک،کامران سرور،کشمالہ نجیب،محمد عثمان خان،محمد فہد عثمان،محمد فاروق،مزمل فیروزی،قیصر خان،راجہ عمران،ثروت،شفقت عزیز بھٹی،شاہد میرانی، شازیہ ارشد،سہیل رب خان،سیدفرید عالم ،سید سرمد عابداور طلعت محمود شامل ہیں۔چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر سیف اللہ کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال2023-24 کے لیے پولنگ 4مارچ بروزہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے۔پولنگ صبح9 سے شام05 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جا ری رہے گی۔جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو جا ئے گا، چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ انتخا با ت سے متعلق تما م انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں4مارچ کے یو جے کے اراکین حق رائے دہی استعمال کر تے ہو ئے اپنا نما ئندہ منتخب کر ینگے۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل اور دی فرینڈز پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیٹی نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کی طرف سے جاری کردہ کارڈ ،شناختی کارڈ یا آفس کارڈ ساتھ لائیں۔
کے یوجے دستور کے آج الیکشن،33 امیدوار آمنے سامنے۔۔
Facebook Comments