kuj dastoor ka salana ehtemaam haleem

کے یوجے دستور کاسالانہ اہتمام حلیم۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے10 محرم الحرام کو سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد کیا گیا ۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ،سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان ،ڈی جی انفارمیشن سندھ سلیم خان ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ، سابق سیکریٹریز کراچی پریس کلب  عامر لطیف ،محمد رضوان بھٹی ، ارمان صابر ، سینئر صحافی ہمایوں عزیز ، ماہم مہر ، لیاقت کشمیری ،خورشید عباسی ،نادرہ مشتاق ، صوبائی وزیر سعید غنی، پیپلز پارٹی کے ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، پی پی پی کے مقامی رہنما نجمی عالم، جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ،رکن اسمبلی محمد فاروق فرحان،سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید،ٹاؤن چیئرمین جمیل احمد خان ،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدیدار غلام ہاشم نورانی ، عبدالصمد بڈھانی کراچی ایوان تجارت و صنعت کے سابق نائب صدر ادریس میمن، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر پراچہ، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ترجمان عدنان پراچہ، فیصل بینک کارپوریٹ کمیونیکیشن ہیڈ فرح عاصم، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سلمان صدیقی، کے پی ٹی کے ترجمان  شارق امین فاروقی، کے سی سی آئی کے عبدالستار، پیسج پی آرکے نوید بیگ، کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے صدر راجہ کامران، جنرل سیکریٹری کاشف منیر، دعا فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض عالم ، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماڈاکٹر عمر سلطان، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر وارث جاکھرانی، ودیگر نے شرکت کی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامد الرحمن اور جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کے دن فلیڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جاتی ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا،میئر کراچی نے گزشتہ روز گٹر میں گر بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ میئر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ پروردگار کا شکر گزار ہوں کہ محرم الحرام چھا گزار اور انتظامات اچھے کیے گئے ،شہر میں پانی کے مسائل ہیں ، پانی کی کمرشل خریدوفروخت پر لائسنس لینا ہوگا، شہر میں نشئی ایک چیلنج ہیں ، ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ میئر نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کا پہلا فیز 12 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تحریک انصاف کو ثابت کرنا ہوگا وہ سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی پابندی کی مخالف ہے  ، ملک کے سیاسی حالات میں  پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کسی پر پابندی لگے ۔ اہتمام حلیم میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ہمیشہ سے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کے یوجے (دستور) نے بہترین انداز میں اہتمام حلیم کا انعقادکیا ہے جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انتظامی کمیٹی میں شامل تمام احباب نے بہترین انداز میں اس تقریب کو منعقد کیا ہےاور بہترین انتظامات کیے۔اہتمام حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جےدستورحامد الرحمن ، جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر اور اراکین مجلس عاملہ نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔کے یو جے نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا جبکہ معروف صحافی خلیل نینی تال والے کو خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے صحافیوں کے روایتی پروگرام کاانعقاد ممکن ہوسکا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں