kuj dastoor ka sahafion keliye iftar dinner ka ehtemaam

کے یوجے دستور کا صحافیوں کیلئے افطار ڈنرکا اہتمام۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام ملکی سطح پر صحافیوں کے سب سے بڑے افطار ڈنرکی تقریب ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ منعقد ہوئی۔افطار ڈنر میں صحافیوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی ،جماعت اسلامی کے زاہد عسکری ،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے شرکت کی۔شرکاءکا کہنا تھا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار ہے۔دعوت افطار میں موجودشرکاءنے میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے منظم انداز میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے انعقاد پرکراچی یو نین آف جرنلسٹس دستورکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پرکراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر  خلیل احمد ناصر  نے کہا کہ کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ صحافت کا پیشہ بہت محنت طلب ہے اس طرح کی تقریبات میں شرکت دراصل ایک دوسروں سے ملاقات کا بہانہ ہے۔سیکرٹری نعمت خان نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ لوگ اس وقت جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ان کے تدارک کے لیےہم دیگر یوجیز کےساتھ مل کرجدوجہد کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کے یو جے دستور روایتوں کی امین ہے ہرسال اپنے اراکین کے لیے مل بیٹھنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے آخر میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمدناصر ،سیکرٹری نعمت خان اور کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد  نے دعوت افطار میں شریک مہمانوں کو کے یو جے دستور کی اعزازی شیلڈز پیش کیں اور افطار ڈنر میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی نے کہا کہ اتنے منظم انداز میں بڑی تعداد میں صحافیو ں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے انعقاد پرکراچی یو نین آف جر نلسٹس کی کا بینہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔دعوت افطار میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے  سیکرٹری  اے ایچ خانزادہ ، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکرٹری شعیب احمد ، جوائنٹ سیکرٹری محمداسلم خان ،سینئر صحافی اور جنگ لند ن کے ایڈ یٹر ہمایوں عزیز، سینئر صحافی مظہر عباس، سراج احمد ، ارمان صابر ، رضوان بھٹی، راجہ کامران، سینئر فوٹوجرنلسٹس سہیل رفیق ،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سیاسی  سمیت دیگر شخصیا ت نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں