kuj dastoor ka sahafion keliye iftar dinner ka aahtemam

کے یوجے دستور کا صحافیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام  کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں شہر بھر کے صحافیوں کے اعزاز میںں شاندار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں سمیت ینگ ڈاکٹرز، کے رہنماؤں معروف کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر کے یو جے (دستور) کی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل خان نے کے یو جے کی صحافیوں کے حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس وقت صحافیوں کو اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے (دستور) اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ اپنے اراکین کو قریب لانے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے اتحاد اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔  کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سیکریٹری سید نبیل اختر نے کہا کہ کے یو جے (دستور) ہمیشہ سے صحافیوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ایسی تقریبات صحافی برادری کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتی ہیں۔  تقریب میں شرکت کرنے والی کاروباری اور سماجی شخصیات میں ایچ بی ایل سے علی حبیب، فرحان احمد، فیصل بینک سے فرح عاصم، بینک الفلاح سے طلحہٰ حیدر، جے ایس بینک سے ردوان احمد، نیشنل بینک سے عادل مرتضی، کے الیکٹرک سے رانا عمران، بلال میمن ،عمار مظفر، کریم سے نزیر ویرانی، فلپ مورس سے منیبہ، کراچی چیمبر سے عبد الستار، ڈرگٹس اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الصمد بڈھانی ،جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع، آباد کے چیئرمین حسن بخشی، پیسج کے نوید بیگ، سی ایم سی سے فیصل صدیقی ، پی ایف یو جے برنا کے جی ایم جمالی ، اعجاز احمد ، ناصر شریف ، کے یو جے کے سیکریٹری جنرل لیاقت کشمیری ، سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی ، طارق اسلم، پیپ کے صدر جمیل احمد، سیکریٹری محمد نعمان، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ندیم احمد ، ریحان چشتی, عاصم بھٹی، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی،ارمان صابر،  آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ، سابق صدر کے پی سی سعید سربازی، عارف بلوچ،  اور دیگر نے بھی شرکت کی  شامل تھے۔  تقریب کے اختتام پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامدالرحمن، سیکریٹری سید نبیل اختر، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان، سابق سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف اور سابق صدر کے یو جے خلیل ناصر نے معزز مہمانوں، کے یو جے اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں