kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

کے یوجے دستور کا اجلاس، غیر صحافیوں کی رکنیت ختم۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس 9 فروری بروز منگل صدر ریاض احمد ساگر کے زیر صدارت کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا ووٹر لسٹ کی اسکروٹنی اور 27فروری 2021 بروز ہفتہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کا انعقاد تھا۔ بعدازاں گذشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی،مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریا ض احمد ساگر، جوائنٹ سیکر ٹری، کفیل الدین فیضان، وقار بھٹی، خازن وکیل الرحمن, نائب صدر محمد رضوان بھٹی،شمس کیریو، سیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری، ممبر گورننگ باڈی کے شمیل احمد غوری، راو افنان،سبط حسان اور امجد قائم خانی نے شرکت کی۔اجلاس میں ووٹر لسٹ میں موجود اراکین کے ناموں کو فائنل کیا گیا،جن ارکان نے ثبوت کے ساتھ کے یوجے میں درخواستیں جمع کرادی تھی ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں،جبکہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے بعض اراکین جو اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے ہیں ان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیے ۔ووٹر لسٹ35صفحات اور1886اراکین کے ناموں پر مشتمل ہے، ووٹر لسٹ میں شامل غیر صحافیوں کا نام فہرست سے خارج کردیا گیاجبکہ ووٹر لسٹ کو کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزں بھی کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں