journalist protection commission ke qayam par tahaffuzaat ka izhar

کے یوجے دستورکے انتخابات،سب بلامقابلہ  منتخب۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) دستور کے سالانہ انتخابات کے لئے ریا ض احمد ساگرصدر اور محمد عارف خان بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سیف اللہ خان کے اعلان کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔نائب صدر کی دو نشستوں پر محمد رضوان بھٹی اور شمس کیریو جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر کفیل الدین فیضان اوروقار بھٹی خازن کی نشست پر وکیل الرحمٰن اورسیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح مجلس عاملہ کی 9نسشتوں پر کلثوم جہاں،راناجاوید، شمیل احمد غوری،طلعت محمود ،عمیر رضا ، سید سبط حسان رضوی راؤ محمد افنان،ریحان حیدر اور امجد قائم خانی منتخب قرار پائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں