کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی نو منتخب باڈی کا پہلا اجلاس ہفتے کو کراچی پریس کلب میں ہوا جسکی صدارت محمد عارف خان نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو اور خازن عمران پیرزادہ نے شرکت کی۔۔اجلاس میں تنظیم کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور آگے بڑھانے کے لیے ممبر شپ مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ممبر شپ کی یہ مہم فروری 2025 تک جاری رہے گی جس دوران ہر ممبر کو کم از کم 5 نئے ممبر بنانا ہوں گے۔۔کے یو جے دستور گروپ کے اجلاس میں انٹرا پارٹی سالانہ الیکشن کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اب ماہ جون میں موسم انتہائی گرم رہنے لگا ہے اور جان لیوا ہیٹ ویو بھی چلتی ہیں لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن اب ہر سال ماہ مارچ میں ہوں گے جبکہ سالانہ جنرل کونسل ماہ فروری میں ہو گی اس کے لیے دستور میں ترمیم کر دی جائے گی۔۔اجلاس میں ہیلتھ کمیٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی خدمات کو سراہا گیا واضح رہے کہ ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ عمران پیرزادہ اور ممبر تھے فیصلہ کیا گیا کہ عمران پیرزادہ کی سربراہی میں ہیلتھ کمیٹی دوبارہ قائم کر دی جائے تاہم اس کے ممبران کی حیثیت سے اگر کوئی ممبر شامل ہونا چاہتا ہو تو اپنا نام دے سکتا ہے اسے ہیلتھ کمیٹی میں شامل کر دیا جائے گا۔۔