کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024- 25 کے لئے دو گروپ میدان میں اترآئے ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس نے اپنے17 رکنی پینل کا اعلان کر دیا۔۔دی ڈیمو کریٹس پینل سے سماءنیوز سے صدر کے امیدوار حامد الرحمن،نائب صدور کے لیے بول نیوز سے عاصم بھٹی اور 92 نیوز سے سید فرید عالم،روزنامہ بزنس ریکارڈر سے خزانچی کے امیدوار محمد بلال طاہر،روزنامہ امت کراچی سے سیکرٹری کی نشست کے لیے سید نبیل اختر،جوائنٹ سیکرٹریز کے لیے روزنامہ جسارت کراچی سے حماد حسین اور ایک نیوز سے محمد سلمان،انفارمیشن سیکرٹری کے لیے ری وہ ٹی وی سے فہمیدہ یوسفی،اسی طرح گورننگ باڈی کی 9 نشستوں کے لیےاے آر وائی نیوز سے محمد انورخان،فری لانس جرنلسٹس انعم رزاق، سینٹر فوٹو جرنلسٹس آصف راٹھور،ڈان نیوز سے مصباح لغاری،ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی)سے صلاح الدین عباسی،نیو نیوز سے شفقت عزیز بھٹی، ڈسکور ٹی وی پاکستان سے راجہ محمد عمران، روزنامہ اساس سے شہریار شوکت اور اے آر وائی نیوز سے وقاص صفدر شامل ہیں۔ فرینڈز پینل سے صدارت کیلئے امیدوار اے آر وائی نیوزکے احمد دراز، نائب صدور کیلئے قومی اخبار کے راؤ عمران اشفاق، کفیل الدین فیضان، خازن کیلئے وکیل الرحمان، سیکرٹری کے لئے جیونیوزکے منصور احمد قریشی، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے، سہیل رب، لیاقت عباسی، سیکرٹری اطلاعات کے لئے ایس ایم اشرف ، اراکین مجلس عاملہ کیلئے ، کشمالہ نجیب، محمد عثمان، عرشی عباس، علی شر(منصور کھوکھر)، اظہرفاروقی، فیضان خانزادہ، محمد عادل (عادل سلطان)، مہوش رضا اور رباب ابراہیم شامل ہیں۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ یکم جون 2024 بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل،دی فرینڈز پینل اور دیگر امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر سیف اللہ خٹک کو کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 کے لیے الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
کے یوجے دستور کے الیکشن ، فرینڈز،ڈیموکریٹس مدمقابل۔۔
Facebook Comments