kuj dastoor election chay khawateen ummeedwar kamiyaab

کے یوجے دستورالیکشن ، چھ خواتین امیدوار کامیاب۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں فرینڈز پینل 10، دی ڈیموکریٹس 7 نشستوں پر کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سا ل 2024-25 میں 17نشستوں میں فرینڈز پینل نے10اور دی ڈیمو کریٹس پینل نے7نشستوں پر کامیابی حا صل کی ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں رائے دہندگان نے شمولیت اختیار کی جب کہ 6خواتین امیدواروں نے انتخابات میں جیت کر کامیابی حاصل کی ہے۔دی ڈیموکریٹس پینل کے صدر کے امیدوار حامد الرحمن اعوان نے 327ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مدمقابل فرینڈز پینل سے صدر کے امیدوار احمد دراز خان نے 257ووٹ حاصل کیے ہیں ۔نائب صدور کی 2 نشستو ں کے لیے دی ڈیموکریٹس پینل کے عاصم بھٹی 312اور فرینڈز پینل کے کفیل الدین فیضان 333ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ۔ اسی طرح  خزانچی کی نشست کے لیے فرینڈز پینل کے وکیل الرحمن 342ووٹ لے کر  کامیاب قرار پائے جب کہ مد مقابل دی ڈیموکریٹس پینل کے سید بلال طاہر نے 228ووٹ حاصل کیے۔سیکرٹری کی نشست پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سید نبیل اختر 283ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں۔ ان کے مد مقابل فرینڈز پینل کے منصور احمد قریشی نے 269 ووٹ حاصل کیے ۔جو ائنٹ سیکرٹری کی 2 نشستوں کے لیے دی ڈیمو کریٹس پینل کے حما د حسین نے 320ووٹ اور فرینڈز پینل کے سہیل رب خان 270ووٹ لے کر کامیا ب قرار پائے ہیں۔انفارمیشن سیکر ٹری کی نشست پر فرینڈز پینل کے ایس ایم اشرف 303ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،جبکہ دی ڈیموکریٹس کی فہمیدہ یوسفی نے 278ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح ممبر گورننگ باڈی کی 9نشستوں کے لیے 6نشستوں پر فرینڈز پینل اور 3نشستوں پر ڈی ڈیمو کریٹس پینل نے کامیابی حاصل کی ہے۔فرینڈز پینل کی کشمالہ نجیب نے 349ووٹ،عرشی عباس نے 305 ووٹ،انعم رزاق 302، مصباح لغاری 297ووٹ ، علی شیر(منصور کھوکھر) نے 296ووٹ ،مہوش رضا نے 290ووٹ، رباب   ابراہیم نے 289ووٹ، راجا عمران نے289 ووٹ اور فیضان خانزادہ نے286 نے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25ء کے لیے پولنگ یکم جون  بروز ہفتہ  صبح 9 تا شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل، فرینڈز پینل اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔کراچی یو نین  آف جرنلسٹس دستورکے 629 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے  کے یو جے کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں