کے یوجے دستورکا الیکشن،بلامقابلہ انتخاب

کے یو جے  دستور کے انتخابات میں طارق ابوالحسن (جیو) صدر اور عارف خان ( نیو ٹی وی) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔ الیکشن کمیٹی کے چئیرمین حسن امام صدیقی کے اعلان کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کی دو نشتوں پر محمد رضوان بھٹی (بزنس ریکارڈر ) اور شمس کیریو (دنیااخبار ) ، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر قاسم خان (92 نیوز ) اور عمیر علی انجم (فری لانس)، خازن کی نشست پر محمد بلال طاہر (بزنس ریکارڈر )اورسیکریٹری اطلاعات طارق عزیز (آپ نیوز) بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ مجلس عاملہ کی نو نسشتوں پر بابر علی اعوان (جنگ)، فاروق سمیع (اے آر واۓ) ، حماد حسین (جسارت )، عمران خان (امت)، بدیع الزماں (نیوز ون )، شیما صدیقی (جیو)، سبط حسن (ہم نیوز)، صدیق سنگھار (اے پی پی) اور امجد قائم خانی  (K21 نیوز ) منتخب قرار پائے ہیں۔ کے یو جے کے انتخابات کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایم کے لئے بھی 85 نمائندے منتخب ہو گئے ہیں ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں