کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سرکاری اشتہارات پر حکومت کی مواد کمیٹی کے قیام اور اس پر اے پی این ایس کے ردعمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اے پی این ایس دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اس صورتحال کا اثر اخباری کارکنوں پر نہیں پڑنا چاہئے۔ کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی، قائمقام جنرل سیکرٹری جاوید قریشی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے کا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ سرکاری اشتہارات کے اجراء کو اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے ہر حکومت نے ایسا کرنے کی یقین دہانی ضرور کرائی لیکن کبھی ایسا نہیں کیا ۔ بیان میں اخباری مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کی جانب سے مواد کمیٹی کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا ہائوسز میں چھانٹیوں کا اشارہ دینے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اخباری مالکان کی جانب سے ایسی کوئی بھی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی۔
برطرفیوں پر کے یو جے کا اظہار تشویش
Facebook Comments