کے یوجے دستور کا جشن آزادی پاکستان منایاگیا۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پرکراچی پریس کلب میں جشن آزادی منایا گیا جس میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔جشن آزادی کے حوالے سے کراچی پریس کلب کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔  سعدیہ جاوید نے تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو جشن آزادی شایان شان انداز میں منانے پر مبارک باد دی ۔انھوں نے کہا کہ آزادی کا دن ہمیشہ سے عظیم قوموں کیلئے بہت خاص ہوتا ہے۔ پاکستانیوں نے بھی معرکہ حق میں  اپنے ملک کا کامیاب دفاع کر کے عظیم قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس موقع پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن محمد منہاج گلفام نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے میں جشن آزادی کے حوالے سے کیک کٹنگ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ صحافیوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا،تقریب میں ممبران کے ارکان ،ان کے اہل خانہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے شرکا میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہےجس میں شرکاء بھی بھرپور حصہ لیتے رہے جشن آزادی کی تقریب میں ہی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ  کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نصر اللہ چوہدری ،جنرل سیکرٹری ریحان خان چشتی ،نائب صدور منصور علی ،فاروق سمیع،جوائنٹ سیکرٹریز عبدالرحمن و اطہر فاروقی ،خازن زین علی،انفارمیشن سیکریٹری اظفر عباسی،رکن گورننگ باڈی ریحان حیدر،عارف حبیب،جنید خان،شفقت بھٹی،انعم رزاق اور خدیجہ راٹھور، سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل ،جوائنٹ سیکریٹری خواجہ منصف ،پریس کلب کے سابق سیکرٹری  رضوان بھٹی سابق صدر کے یو جے دستور طارق ابوالحسن ۔ حامد الرحمن ۔خلیل ناصر۔ریاض ساگر ۔سابق سیکریٹری کے یو جے نبیل اختر  اور دیگر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں