کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ممبران کے دیرینہ مطالبے پر یی ایف یو جے کارڈز پرنٹ کروالئے ہیں اور یہ مکمل طور پر کےیوجے کےممبران کی کاوش ہے کیونکہ ہی ایف یوجے نے بار بار رابطے اور ڈیٹا بھجنے کے باوجود کارڈز کا اجراء نہیں کیا اور نہ ہی سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے فون یا میسج کاجواب دیتےتھے لہذا کراچی یونین آف جرنلسٹس نےممبران کےتقاضےپر انکی طرف سے بھیجے گئے ڈیٹا کے مطابق کارڈز پرنٹ کرالئے ہیں یہ کارڈز صرف ان ممبران کے ہیں جنہوں نے اپنا مکمل ڈیٹا فراہم کیا تھا۔یہ کارڈز ان شاءاللہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ممبران میں تقسیم کردئیے جائیں گے۔ممبران دوستوں سے التماس ہے کہ جن ممبران کا ڈیٹا رہ گیاہے وہ بھی اپناڈیٹا کےیوجے کو فراہم کردیں تاکہ انکے بھی کارڈزبن سکیں اس کے ساتھ ہی دوستوں سے استدعا ہے کہ اپنی سالانہ فیس ماہ اکتوبرمیں اداکردیں تاکہ ووٹرلسٹ میں نام شامل ہوسکے۔۔60سال سے زائد عمرکے ممبران سالانہ فیس سے مستثنی ہیں۔
کے یوجے کارڈز کی تقسیم کا اعلان۔۔۔
Facebook Comments