pfuj ke naam khula khat

کے یوجے ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ھے کہ کے یو جے کو شفافیت کے ساتھ مزید سرگرم،منظم و مضبوط اور پی ایف یو جے کے مینڈیٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر بروقت انتخابات کے انعقاد کو سینئرز کی رھنمائی میں ممکن بنائیں گے اراکین کے یو جے خصوصاً سینئرز کی جانب سے ایڈھاک کمیٹی کے لئے نیک خواھشات اور مثبت ردعمل پر مشکور ھیں  پی ایف یو جے کی قیادت اراکین ایف ای سی اور سینئرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے اراکین کے یو جے ھماری قوت اور اعتماد ھیں اعلامئے کے مطابق کے یو جے ایڈھاک کمیٹی کا اجلاس چیرمین محمد امتیاز خان فاران کی صدارت میں منعقد ھوا جس میں اراکین ھارون خالد ، ارشاد کھوکھر نے شرکت کی اجلاس میں پی ایف یو جے کی جانب سے ایڈھاک کمیٹی قائم کرنے اور اس کے مینڈٰیٹ پر غور کیا گیا اور طے پایا کہ مینڈیٹ کو مکمل کرتے ھوئے پی ایف یو جے کے اعلان کے مطابق پورے پاکستان میں دیگر یوجیزکی طرح کے یو جے کے انتخابات کو بھی یقینی بنایا جائے گا،اجلاس میں ایڈھاک کمیٹی کے قیام کے فوری بعد اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق، پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق اور پی ایف یو جے کے اشتراک سے کامیاب ورکشاپ اور سکھر کے سابق صدر جان محمد مھر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ملک بھر کی طرح کراچی پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرانے اور احتجاجی مظاھرے پر خصوصاً اقوام متحدہ ایشیاء کی لیڈر کرسٹائن چنگ، پارلیمانی کمیشن کے چیرمین چودھری شفیق پی ایف یو جے کی قیادت صدر افضل بٹ ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری،خازن لالہ اسد پٹھان، نائب صدر، خورشید عباسی،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری اراکین ایف ای سی ایوب جان سرھندی،جاوید چودھری،سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس،سینئر رکن اکرم خان،کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، نائب صدر مشتاق سہیل اور شرکاء کا شکریہ اداکیا گیا اجلاس میں کے یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری لیاقت رانا کوبشمول مالی امور تمام ریکارڈ ایڈھاک کمیٹی کے سپرد کرنے کے لئے خط لکھنے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ ریکارڈ موصول ھوتے ھی پی ایف یو جے کے مینڈیٹ کے تحت معاملات کوحل کرکے شفاف اور بروقت انتخابات کی تیاری کی جاسکے، اجلاس میں طے پایا کہ کے یو جے کے بروقت اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے کے یو جے کے سابق عہدیداداران سے تعاون سمیت سینئرز سے رھنمائی لی جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں