aaj news mein assignment head HR head bangya

کچھ ملازمین کی  تنخواہوں میں کٹ لگ گیا۔۔

آج نیوز میں پانچ ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری کٹوتی کردی گئی۔۔ دس ہزار سے پچاسی ہزار تک تنخواہوں کی کٹوتی کی زد میں رپورٹر سے اینکر تک آئے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز فلور کے بڑے کی اجارہ داری کی عالم یہ ہے کہ  آج نیوز میں پانچ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بھاری کٹوتی کر دی گئی ہے جس پر پانچوں افراد نے احتجاج بھی کیا لیکن نیوز فلور کے بڑے کے کان پر جوں  تک نہیں رینگی نیوز فلور کے بڑے نے پانچوں افراد کو ٹالنے کے لئے ایچ آر کا راستہ دکھایا اور کہا کہ مینیجر ایچ آر نہیں چاہتے کہ آپ کی تنخواہ میں کی گئی کٹوتیاں واپس ہوں جبکہ ایچ آر مینیجر کو کسی بات کا کوئی علم ہی نہیں یہ کٹوتیاں نیوز فلور کے کہنے پر فنانس کے ڈائریکٹر کی منظوری سے ہوئی ہیں۔۔دوسری جانب کراچی بیورو کے ایک رپورٹر کی نوکری خطرے کے لال نشان کی زد میں لگ رہی ہے۔ نیوز روم کے بڑے نے ایچ آر کو صاف کہہ دیا ہے کہ مجھے اس رپورٹر کی ضرورت نہیں۔پپو کے مطابق اس رپورٹر کو پہلے ہی نکال دیا جاتا لیکن وہ عمرے کے ادائیگی کے لئے ایچ آر کو پہلے ہی چھٹیوں کی درخواست دے چکا تھا  لہذا ایچ آر نے برطرفی کے پروگرام ملتوی کروادیا تھا تاہم اب رپورٹر عمرہ ادا کر کے واپس آچکا ہے۔امکان ہے کہ مذکورہ رپورٹر کو اسی ماہ جواب دے دیا جائے گا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں