kubra khan agle maaah shadi kar rhi hein

کبری خان سے شادی نہیں کررہا، گوہررشید۔۔

اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کبریٰ خان سے شادی نہیں کررہے۔ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ اداکارہ کبریٰ خان اور وہ ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں تاہم شادی نہیں کررہے۔اداکار نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر قریبی اور اچھا تعلق شادی پر ہی ختم ہو۔ کبریٰ خان میری بہت ہی اچھی دوست ہیں اور میرے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہیں۔ میں کبریٰ خان کے لیے ہر قسم کی مشکل کا سامنا کرسکتا ہوں تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم آپس میں شادی کرلیں۔گوہر رشید نے کہا کہ کبریٰ خان اور میں مختلف مواقع پر بار بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ہمارا تعلق دوستی کا ہے۔ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔گوہر رشید کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سمجھ سکے، ورکنگ وویمن کی طرح پروفیشنل ہو اور خیال رکھنے والی ہو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں