اداکار گوہر رشید نے ساتھی اداکارہ کبریٰ خان سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین رومانوی افواہیں پھیلانا بند کریں، ہمارا آپس میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔گوہر نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا اور والد شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے، میرے نانا عالم دین تھے جبکہ والد نے بھی شروع میں شوبز میں کام کرنے کی مخالفت کی لیکن بعد میں وہ رضامند ہوگئے۔فلموں اور ڈراموں میں مسلسل منفی کردار کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر گوہر رشید کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ہی طرح کے کردار لکھے جاتے ہیں، اگر میں کسی ایک منفی کردار کو مسترد بھی کروں تو پھر اس جیسے ہی دوسرے کرداروں کی پیش کش ہونے لگتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ولن کے کردار ادا کرنے والوں کے پاس کرنے کیلئے بہت کچھ ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب منفی کردار والوں کو بھی صرف خواتین سے تھپڑ پڑوائے جاتے ہیں۔
کبری خان کے ساتھ کوئی چکر نہیں ہے، گوہررشید۔۔
Facebook Comments