kubra khan agle maaah shadi kar rhi hein

کبری خان کے ساتھ آئندہ کام نہیں کرونگا، عثمان مختار۔۔

اداکار عثمان مختار نے اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عثمان مختار گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے شو ’صبح سے آگے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ مستقبل میں کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ کبریٰ خان کے ساتھ مستقبل میں کام نہیں کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”کبریٰ خان مجھے تنگ بہت کرتی ہے۔ ایک بار وہ ہیڈ سیٹ اور وی آر کے ساتھ سیٹ پر آئی اور آتے ہی مجھے پہنا دیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے ایک بلندو بالا بلڈنگ پر چڑھایا اور پھر سزا کے طور پر مجھے وہاں سے نیچے گرا دیا۔عثمان مختار کہتے ہیں کہ ”اس دوران میری خوف سے بری حالت تھی اور کبریٰ خان میری ویڈیو بناتی رہی جو اس نے مجھے میری سالگرہ پر بھیجی۔ “ انہوں نے کہا ہ کبریٰ خان میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں اس کے ساتھ مستقبل میں کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں