kubra khan agle maaah shadi kar rhi hein

کبری خان اب مارننگ شو ہوسٹ کے روپ میں؟؟

ہر پل جیو پر جاری ہونے والے ایک پرومو اور ٹیزر میں اداکارہ کبریٰ خان مارننگ شو کی میزبانی کرتی نظر آرہی ہیں لیکن ناظرین اس کشمکش کا شکار ہیں کہ کیا وہ اداکاری کے بعد اب ہوسٹنگ کے میدان میں اترنے والی ہیں ؟دراصل ہر پل جیو پر ریلیز ہونے والا پرومو اداکارہ کبریٰ خان کے نئے ڈرامے ’جنت سے آگے‘ کا ہے، اس ڈرامے میں کبریٰ مارننگ شو کی میزبان’جنت جہاں‘ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔یہ کردار اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر کہانیاں ساس بہو یا گھریلو مسائل کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں، ایسے میں کسی کہانی میں مارننگ شو ہوسٹ کا مرکزی کردار ہونا ایک منفرد بات ہے۔اس سے قبل سال 2016 میں اداکارہ سجل علی نے جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں ہوسٹ کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ فیروز خان تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں