kpk wazir e ittelaat ki tabdeeli

کے پی کے وزیراطلاعات کی تبدیلی۔۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلم دان واپس لے کر انہیں لیبر اور کلچر کے محکمے دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کی وزارت واپس لینے کی درخواست کی تھی۔تاہم اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔دوسری جانب شوکت یوسفزئی کو محنت اور ثقافت کے محکمے دیے گئے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں