KPC President Fight

پروگرام میں دوبارہ بیٹھنا بدنیتی نہیں تھی، امتیاز فاران

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر نے پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ کی جانب سے باقائدہ معافی مانگنے تک تحریک انصاف رہنماوں کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا صدر پریس کلب امتیاز فاران نے کہا کہ خاموشی کو بزدلی اور بد نیتی نہ سمجھا جائےکراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی جانب سے تشدد کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں پی ایف یو جے دستور اور برنا ، کراچی کی تمام نمائیندہ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں ، کراچی پریس کلب کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران کا کہنا تھا کہ پریس کلب نے صورتحال پر جذبات کے بجائےحکمت سے فیصلے کئے، یہ واقعات ایک تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں جسکا اسپانسر ریاست ہے اور حکومت اسکی شریک ہے۔ صدر پریس کلب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے تشدد کے بعد میرا پروگرام میں دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ غلط ہو سکتا ہے مگر اس میں بدنیتی نہیں تھی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ طے ہوا کہ اب اس معاملے کو پریس کلب خود دیکھے گی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکریٹری جنرل سہیل افضل اور سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور محمد عارف خان نے بھی خطاب کیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں