کراچی پریس کلب کے الیکشن کے حوالے سے کوئی تحریری ضابطہ اخلاق موجود نہیں سب کام زبانی چل رہا ہے اس بات کا انکشاف چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے 15 دسمبر 21 کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر اس وقت کیا جب یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل کے کنوینرز فہیم صدیقی حسن عباس اور محمد عارف خان نے چیئرمین الیکشن کمیٹی سے درخواست کی کہ انہیں اب تک کسی قسم کا کوئی ضابطہ اخلاق نہیں ملا ہے لہذا آپ برائے مہربانی ضابطہ اخلاق فراہم کر دیں تاکہ ہم بھی اسکی پابندی کر سکیں جس پرچیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ تحریری طور ہر کوئی ضابطہ اخلاق موجود نہیں ہے جس ہریونائیٹڈ جرنلسٹس پینل کے کنوینرز نے کہا کہ الیکشن کمیٹی نے اپنے اجتماعی استعفے میں دعویٰ کیا تھا کہہ وہ تقریباً 10 سال سے کراچی پریس کلب کے الیکشن میں خدمات انجام دے رہے ییں اور انہوں نے 10 سال کی مسلسل محنت کے بعد ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا یے جسکی پابندی سب کو کرنی چاہئیے۔۔چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے اس موقع پر کنوینرز یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل کو مشورہ دیا کہ وہ سینئر صحافی طاہر نجمی سے ضابطہ اخلاق تحریر کروا لیں اور اسے کراچی پریس کلب کے آئین کا حصہ بنا لیں۔۔
