kp mein journalists protection bill lanay ka faisla

کے پی میں جرنلٹس پروٹیکشن بل لانے کا فیصلہ۔۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے صوبے میں جرنلسٹس پروٹیکشن بل لا رہے ہیں۔ ڈرافٹ بل پر کام جاری ہے جس میں صوبے کے صحافیوں کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار فریڈم نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو اقبال خٹک کی قیادت میں پاکستان جرنلسٹس سیفٹی کولیشن خیبرپختونخوا چپٹر کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ذکاءاللہ خٹک، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات امداد اللہ، پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدور، کیشن آن اسٹیٹس آف وومن کے نمائندے، سینئر صحافی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں