خیبرپختونخوا محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہارات کی بندربانٹ اوراپنوں پرنوازشات کا انکشاف ہے ،نجی ٹی وی’’ہم نیوز‘‘کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات کے اخبارکو 6سال میں 3کروڑ41 لاکھ روپے اشتہارات کی مد میں ادائیگی کی گئی ، دستاویزات کے مطابق اخبار کو 2013 میں 9لاکھ، 2017میں71لاکھ روپے اشتہارات کی مد میں جاری کئے گئے جبکہ وزیراعظم کے سابق مشیرکی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو4 سال میں 14 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی،محکمہ اطلاعات نے 6سال میں مجموعی طور پر ڈھائی ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے،محکمہ اطلاعات کا ڈمی اورنامعلوم اخبارات کو بھی ٹینڈرز اور ڈسپلے اشتہارات جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،6سال کے دوران ایک ارب روپے صرف 2مقامی اخبارات کو دیئے گئے ، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اشتہارات پالیسی کے مطابق دیئے گئے ہیں،اخبار بھائی کے نام پر ہے، کیاکوئی اب کوئی کاروباربھی نہیں کرے گا؟۔۔۔
کے پی میں اشتہارات کی بندربانٹ کا انکشاف۔۔
Facebook Comments