kp ka nigraan wazieer e ittelaat bannay se maazrat ki

کے پی کا نگراں وزیراطلاعات بننے سے معذرت کی، شفاعت علی۔۔

معروف اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی۔میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔شفاعت علی نے لکھا ہے کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شفاعت علی نے جیو نیوز کے صحافی وقار ستی کے ٹوئٹ پر یہی جواب دیا ہے۔گزشتہ روز صحافی وقار ستی کا اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے لکھنا تھا کہ ’خیبر پختونخوا میں جَلد نئی نگران حکومت قائم ہوجائے گی جس میں معروف اینکر شفاعت علی کے وزیراطلاعات بننے کا امکان ہے۔‘

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں